• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ،4سیکورٹی گارڈز گرفتار،غیر قانونی اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عادی جرائم پیشہ 6ملزمان کے گروہ کے 3 ملزمان سمیع عرف، مزمل عرف مٹھو، خان محمدعرف فراز کوگرفتارکرکے مسروقہ موٹرسائیکل ، 3پستول برآمد کرلیے، ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ سیکٹر48/B کورنگی نمبر2 1/2 میں 3دکانوں کو لوٹاتھا، مزاحمت پر ملزم فیصل کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی دانیال ہلاک ہوگیا تھا،ملزمان نے دیگر علاقوں میں بھی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ،دریں اثنا بلوچ کالونی پولیس نے ڈیفنس ویو میں جعلی سیکورٹی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر چار سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں، ملزمان میں داتا خان، وسیم احمد ، خادم حسین اور خالد پرویز شامل ہیں، ایک جعلی سیکورٹی گارڈ محمد الیاس فرار ہوگیا ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کسی بھی ہتھیار کا لائسنس پیش نہ کر سکے۔

تازہ ترین