• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں متحدہ کے تحت محافل نعت و سماع کا اہتمام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں محافل نعت اور سماع منعقد کی جا رہی ہیں جبکہ رابطہ کمیٹی کے اراکین نےجلوسو ں کااستقبال کیا ، جلوسوں پر گل پاشی اور عطر لگانے کا اہتمام اور پانی ،شربت اور چائے کی سبیلیں لگائی گئیں، اس کے علاوہ میڈیکل ایڈ کمیٹی کے کیمپ بھی لگائے گئےہیں،متحدہ کے عارضی مرکزکو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے،محفل نعت اور سماع کے پروگرام میں برنس روڈ پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ملیر میں ہونے والے پروگرام میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان جبکہ بفر زون میں ہونے والے پروگرام میں خواجہ اظہار الحسن شریک ہوئے۔

تازہ ترین