• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل الیکشن میں ٹوریز کا جی پیز کی تعداد بڑھانے کا عہد

لندن (پی اے) جنرل الیکشن2019ء میں ٹوریز نے جی پیز کی تعداد بڑھانے کا عہد کردیا ہے۔ کنزرویٹو کہتے ہیں کہ اگر انہوں نے انتخابات میں فتح حاصل کرلی تو ہر سال500مزید جی پیز کی ٹریننگ کے اقدامات کریں گے، ان کا دعویٰ ہے کہ اس منصوبے کے تحت2024-25ء تک3ہزار اضافی نئے تربیت یافتہ جی پیز میسر ہوں گے یا جی پی کی ٹریننگ کررہے ہوں گے۔ اگرچہ ٹوریز کا ماضی کا وعدہ پورا ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیتا، جس کے مطابق2020ء تک اضافی5000جی پیز بھرتی کئے جانے تھے۔ لیبر کہتے ہیں کہ انہوں نے فیملی ڈاکٹر سروس اور زیادہ جی پیز کے منصوبوں میں رقوم مختص کریں گے، لیبر کا کہنا ہے کہ ٹوریز کی حکومت میں جی پیز کی تعیناتیاں مشکل ہوتی جارہی ہیں۔ کنزرویٹو کا کہنا ہے کہ جی پیز کی سالانہ ٹریننگ میں ڈاکٹروں کی تعداد3ہزار538ہے اور وہ اسے بڑھاکر2021-22ء تک4ہزار کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ٹوری کہتے ہیں کہ اوورسیز سے مزید جی پیز بھرتی کریں گے اور موجودہ اسٹاف کی تعداد کو بہتر بنائیں گے، تو اب کی نسبت6ہزار زیادہ ڈاکٹر مہیا ہوں گے۔
تازہ ترین