آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میک ڈونلڈ سی ای او کمپنی ملازم سے تعلقات پر برطرف

لندن ( جنگ نیوز) امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈ نے کمپنی ملازم سے تعلقات قائم کرنے پر اپنے سی ای او کو برطرف کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق میکڈونلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیو ایسٹربروک اور کمپنی ملازم کے درمیان باہمی رضا مندی کے تعلقات تھے تاہم انہوں نے کمپنی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی بزنس مین اور میکدونلڈ کے سی ای او ایسٹربروک کی جانب سے کمپنی سٹاف کو ایک ای میل کی گئی ہے جس میں انہوں نے ملازم سے تعلقات کو تسلیم کرتے ہوئے اسے اپنی غلطی قرار دیا ہے۔ ای میل میں اسٹیو نے کہا کہ وہ کمپنی کو اہمیت دیتے ہوئے اس کے بورڈ کے فیصلے سے متفق ہیں اور اب وقت ہے وہ یہاں سے کوچ کر جائیں ۔ 52 سالہ ایسٹر بروک نے 1993 میں بطور مینیجر لندن میکڈونلڈ میں شمولیت اختیار کی اور 22 سال بعد 2015 میں انہیں میکڈونلڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بنادیا گیا، سی ای او کے طور پر ایسٹرو بروک کی سالانہ تنخواہ 16 ملین ڈالر تھی۔ ایسٹربروک میک ڈونلڈ کی صدارت اور بورڈ کی ممبر شپ سے بھی دستبردار ہوگئے جبکہ ان کی جگہ امریکہ میں میک ڈونلڈ کے صدر کرس کیمپ زنسکی کو فوری طور پر کمپنی کا سی ای او تعینات کردیا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید