آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

برمنگھم اور گردونواح میں بھی آج میلاد النبیؐ کی تقریبات ہونگی

برمنگھم (ابرار مغل) پیغمبر اسلام نبی کریم آقا دو جہاںؐ کا جشن ولادت برطانیہ بھر کی طرح برمنگھم اور گردونواح میں آج منایا جارہا ہے۔ جامع مسجد امیر ملت ٹرسٹ سے صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کی قیادت میں مرکزی جلوس نکالا جائے گا، جبکہ اس طرح مختلف مساجد اور روحانی مراکز میں بھی عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد ہوں گی اور مصطفی کی خوشیوں کو منانے کے لئے مساجد کے ساتھ ساتھ گھروں کو بھی رنگ برنگی میلادی جھنڈیوں، برقی قمقموں اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔ گھروں میں بھی میلاد مصطفیؐ کی محافل اور دعائوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جامع مسجد امیر ملت سے برآمد ہونے والے جلوس میں برطانیہ بھر سے جید علما کرام، مشائخ عظام کے علاوہ فرزندان اسلام کی بہت بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔ میلاد مصطفی ؐکے جلوس کے اختتام پر جامع مسجد امیر ملت میں صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کی صدارت میں عالمی میلاد کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔

یورپ سے سے مزید