آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

راہداری کھولنے سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئیگی،منموہن سنگھ

نارووال(صباح نیوز)سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ آج سکھ برادری کے لیے بہت بڑا دن ہے، راہداری کھولنے سے پاک بھارت تعلقات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

کرتار پور زیرو پوائنٹس کا گیٹ کھل گیا۔ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے ساتھ سکھ یاتریوں کا وفد پہنچا جسے 

راہداری کھولنے سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئیگی،منموہن سنگھ 


پاکستانی حکام نے خوش آمدید کہا، بھارتی پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ بھی پاکستان پہنچے۔ 

اس موقع پر انہوں نے کہا یہ ابھی شروعات ہیں اور اچھی شروعات ہیں، 70 سال سے کھلے درشن کی ہماری مانگ رہی ہے۔ 

سابق بھارتی اپوزیشن لیڈر نے بھی پاکستانی اقدامات پر شکریہ ادا کیا، سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بھی کرتار پور راہداری کھلنے پر پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سلام پیش کر رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید