• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینج روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیا، شہری اذیت میں مبتلا

راولپنڈی( خصوصی نمائندہ) رینج روڈ پر پلازوں میں سکول کھل جانےاور بڑے بڑے مارٹ بغیر پارکنگ بن جانے سے دن بھر ٹریفک رینگتی رہتی ہے۔ میکنوں نے کئی بار کنٹونمنٹ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی نہ ہی پارکنگ کے بغیر پلازوں میں کھلنے والے سکولوں کیخلاف کارروائی ہوئی ہے۔ مکینوں نے سٹیشن کمانڈر اور ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رینج روڈ پر مستقل ٹریفک اہلکار تعینات کر کے مکینوں کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔
تازہ ترین