عید میلاد النبی ﷺ پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اہلِ وطن کو مبارک باد دی ہے۔
صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معلمِ انسانیت حضرت محمد ﷺ کے یومِ ولادت پر بارگاہِ ایزدی میں دعا ہے کہ یہ ماہِ مبارک سب کے لیے باعثِ رحمت و برکت ثابت ہو۔
انہوں نے کہا کہ نبیٔ مہربان ﷺ کائنات کی وہ عظیم ترین شخصیت ہیں جن کی نظیر ازل سے ابد تک ممکن نہیں، کوشش ہے کہ ہم ریاستِ مدینہ سے مکمل رہنمائی حاصل کریں۔
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ وطنِ عزیز کو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں، مختلف شعبوں میں معاشی اور معاشرتی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: حضور ﷺ نے مثالی ریاست قائم کی، وزیرِ اعظم
ڈاکٹر عارف علوی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام اہلِ وطن بالخصوص علماء وطنِ عزیز کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔