آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پشاور میں 33 ویں نیشنل گیمز کا شاندار آغاز

پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں 33ویں نیشنل گیمز کا افتتاح ہوگیا، 6 روزہ گیمز میں 10 ہزار سے زیادہ کھلاڑی 30 سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

پشاور میں 33 ویں نیشنل گیمز کا شاندار آغاز


قیوم اسپورٹس کمپیلکس پشاور میں 33ویں نیشنل گیمز کے آغاز پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے کے ساتھ کھلاڑیوں اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

9 سال کے بعد خیبر پختونخوا میں ہونے والے کھیلوں کے ان مقابلوں میں ملک بھر سے 10 ہزار کھلاڑی شرکت کررہے ہیں اور سب ہی کھلاڑی عمدہ کارکردگی دکھانے اور جیت حاصل کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ 33 ویں نیشنل گیمز 11 نومبر سے 16 نومبر تک پشاور میں جاری رہیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید