• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار اے نیئر کو مداحوں سے بچھڑے3 برس بیت گئے

گلوکار اے نیئر کو مداحوں سے بچھڑے3 برس بیت گئے


نامور پاکستانی پلے بیک سنگر اے نیئر کو مداحوں سے بچھڑے3 برس بیت گئے۔

پاکستان کے معروف پلے بیک سنگراے نیر 14 اپریل 1955 کو ساہیوال کے قریبی گاؤں رانسن آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے فن گلوکاری کا آغاز1974 میں ریلیزہونے والی فلم “بہشت” میں اپنی آوازکا جادو جگا کرکیا اور اس زمانے کا مقبول ترین گانا “یوں ہی دن کٹ جائیں گے” گایا۔

1980 کی دہائی میں اے نیراوراخلاق احمد نے پلے بیک سنگنگ میں وہ مقام حاصل کیا کہ ان کے مقابلے کا کوئی سنگر موجود نہیں تھا۔

انہوں نے کئی فلموں کے لیے نامورگیت گائے جس میں ’’یاد رکھنے کوکچھ نہ رہا‘‘، ’’ اک بات کہوں دلدارہ‘‘، ’’جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے‘‘ شامل ہیں، اے نئیرنے 4 ہزارفلموں کے گیت ریکارڈ کرائے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی پلے بیک سنگز بننا چاہتے تھے مگر گھر والے مخالف تھے جس کی وجہ سے ریڈیو پر معروف گلوکاروں کو چھپ کر سنا کرتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اداکار کی شخصیت کے حوالے سے گیت ریکارڈ کرواتے تھے اور سننے والوں کو ایسے ہی لگتا جیسے اداکار نے خود گانا گایا ہے۔

گلوکاراے نیرکوحکومت نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا، وہ 11 نومبر2016 کودل کا دورہ پڑنے سے دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔

تازہ ترین