• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ سکھر ، 220امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

سکھر (بیورو رپورٹ)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سائنس، جنرل سالانہ امتحانات 2016ء شرو ع ہوگئے، ابتدائی روز نویں جماعت کے انگلش کے مضمون میں مختلف امتحانی مراکزمیں چیئرمین تعلیمی بورڈ سید مجتبیٰ شاہ کی سربراہی میں قائم چیکنگ ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے220 طلبہ وطالبات کونقل کرتے ہوئے پکڑ کر ان کے خلاف کاروائی کی ، نویں ، دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کیلئے 30 چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 6ٹیمیں خواتین، ایک ریٹائرڈ اساتذہ کی ٹیم بھی شامل ہے جو امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کر کے نقل کی روک تھام کو یقینی بنانے کی کوششیں کر رہی ہیں، ابتدائی روز چیکنگ ٹیموں نے نقل کرتے ہوئے سکھر میں 80، خیرپور میں 42،گھوٹکی میں 47 اور نوشہروفیروز میں 51امیدواروں کو پکڑ کر ان کے خلاف کاپی کیس بنائے، چیئرمین تعلیمی بورڈ سید مجتبیٰ شاہ نے ”جنگ“ کو بتایا کہ سکھر میں ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے نقل کی روک تھام کیلئے تعلیمی بورڈ کے افسران کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور کسی بھی امتحانی مرکز پر غیر متعلقہ افراد کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے پولیس افسران، متعلقہ تھانہ انچارجز اور اہلکاروں کو سختی سے ہدایات دی ہیں ۔
تازہ ترین