• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روانگی میں تاخیر نواز شریف کی جان کیلئے خطرہ ہے، ڈاکٹر عدنان

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک روانگی میں تاخیر میاں صاحب کی جان کے لئے خطرہ ہے۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے ایس آئی ایم ایس اور ایس ایم سی پی پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی رائے ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے ۔

ان کاکہنا تھا کہ بورڈ کی مشترکہ رائے ہے کہ نواز شریف مرض کی تشخیص اور علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں۔

نوازشریف کی آج لندن روانگی کا ٹکٹ طبیعت کی ناسازی کے باعث منسوخ ہو گیا 


یہ بھی پڑھیے:نواز شریف کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں

دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کے لیے جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں، ہم ان کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

تازہ ترین