کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
ترجمان انسداد ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 252 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد شہر میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 999 ہوگئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 785 تک جا پہنچی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے انتقال ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔