• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی پولیس انکاؤنٹر،انکوائری رپورٹ پیش نہ کرنے پر گواہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کورٹ ایسٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حلیم احمد نے جعلی پولیس انکاؤنٹر کی انکوائری رپورٹ پیش نہ کرنے پر گواہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سلطان علی خواجہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا،پولیس کے مطابق 2015 میں چھ ملزموں نے گراؤنڈ میں بلا کر طارق حسین کو قتل کیا تھا۔ پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے اسے پولیس مقابلہ قرار دیا تھا۔ سلطان علی خواجہ نے فیک انکاؤنٹر کی پولیس افسران کیخلاف انکوائری کی تاہم اب تک انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع نہ ہو سکی۔
تازہ ترین