• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا گرونانک کے جنم دِن پر 50 کا سکّہ جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کردیا گیا۔

بابا گرونانک کے جنم دِن پر 50 کا سکّہ جاری


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیوجی کے 550ویں جنم دِن کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کردیا گیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک نے ایک سادہ تقریب میں یادگاری سکّے کی رونمائی کی۔

تقریب میں پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن ان چیف سردار رمیش سنگھ خالصہ اور اسٹیٹ بینک کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی، اسٹیٹ بینک نے یادگاری سکّے کی قیمت بابا گرونانک کے جنم دن کی مناسبت سے 550 روپے مقرر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے : گرونانک کے جنم دن پر ڈاک ٹکٹ جاری

سکّے کے ایک جانب بابا گرونانک دیوجی کی عبارت اور ننکانہ صاحب کی عمارت کنندہ ہے، سکّے پر گرونانک کی سن پیدائش اور  سکّے کے اجراء کا سال 1469-2019 بھی درج ہے جبکہ دوسری جانب اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل حکومتِ پاکستان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گرونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دِن کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔


تازہ ترین