آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ربیع الثانی 1441ھ 11؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ہر دن نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے، مریم اورنگزیب

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سابق وزیراعظم کی صحت بگڑ رہی ہے، ‎بیرون ملک ڈاکٹرز کا چیلنج نواز شریف کے مرض کی تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجوہات جاننا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو جتنی جلد بیرون ملک منتقل کیا جائے گا، اتنا ہی ان کی زندگی کے لیے بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لیے ایئر ایمبولنس کل لاہور پہنچے گی، ‎ڈاکٹر سابق وزیراعظم کو طبی طور پر سفر کے لیے آج سے پھر تیار کرنا شروع کریں گے۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم پہلے بھی اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز پر ہیں، ا‎سٹیرائڈز اور دیگر ادویات کی مدد سے اُن کے پلیٹ لیٹس کو سفر کے قابل بنایا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ‎ڈاکٹروں نے گزشتہ روز نواز شریف کی نازک صحت کے پیش نظر ایئر ایمبولنس کا انتظام کرنے کے لیے کہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید