• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 ٹرینوں کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث آمد و رفت میں تاخیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں 2 ٹرینیں ٹریک سے اترنے کے نتیجے میں کراچی ایکسپریس کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت میں بھی خاصی تاخیر دیکھنے میں آئی، اس صورت حال میں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،ذرائع کے مطابق منگل کو صفائی کے بعد کراچی ایکسپریس کو کینٹ اسٹیشن سے متصل واشنگ ایریا سے پلیٹ فارم پر لایا جارہا تھا کہ خالی ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں واشنگ ایریا سے دیگر ٹرینیں بھی تاخیر سے کینٹ اور سٹی اسٹیشن پہنچیں اور اسی مناسبت سے ان کی روانگی ہوئی،ذرائع نے بتایا کہ مقررہ وقت سے تقریباً 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہونے والی تیزگام ایکسپریس کی آخری 2بوگیاں کالا پل کے قریب پٹری سے اتر گئیں تاہم اس سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

تازہ ترین