• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) کرایہ دار بیوہ خاتون کوبے آبروکرنے والے مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ پیرودھائی کو بیوہ سفیر احمد نے بتایا کہ امین ٹاؤن میں کرایہ کے مکان میں رہ رہی ہوں یہ مکان حامد قریشی اور مقصود قریشی سے بارہ تیرہ دن قبل کرایہ پر لیا۔ شام کو کام سے فارغ ہو کر گھر آئی تو حامد قریشی اور مقصود قریشی گھر پر موجود تھے دونوں نے مجھ سے بات چیت شروع کی اوراسی دوران تلخ کلامی کرتے ہوئے گھر میں پانی والا پائپ اٹھا کر مجھے مارا پیٹا،مقصود قریشی مجھے پکڑ کر کمرے میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کی ۔
تازہ ترین