• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کرنیوالے ملزم نے چاقوکے وارسےلڑکے کوزخمی کردیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ارجن نگرمیں ایک گھرمیں گھس کرچوری کرنے والے ملزم نے پکڑے جانے پرچاقوکے وارکرکے ایک لڑکے کوزخمی کردیا۔تھانہ گنج منڈی کو عمران فضل نے بتایاکہ میری بھابی اور اسکا بیٹا عبدالرحمٰن گھر کو تالے لگا کر دوائی لینے گئے واپس آئے تو گھر کا تالا ٹوٹا ہوا تھا گھر میں داخل ہونے لگے تو اندر سےماجد نکل رہا تھا جسےہم روکنے لگے تو اس نے چاقو سے وار کر کے بیٹےکو زخمی کر دیا۔ شورکی آوازسن کر محلہ دارآگئے اورملزم کوقابوکرلیا۔گھرسے 4 طلائی انگوٹھیاں ، لاکٹ سیٹ ، بانڈ مالیتی 15ہزار ، 14ہزار اور 2 موبائل چوری ہوئے ۔پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین