• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ٹیموں کا آپریشن ،مزید82بجلی چورپکڑے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ا یک روز میں82بجلی چورپکڑلئے جن کو 89ہزار298 یونٹس بجلی چوری کرنے پر15لاکھ35ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا جبکہ 4بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرادئیے گئے ہیں ،11نومبر کو ملتان میں11گھریلواورکمرشل صارفین کو 14648یونٹس چوری کرنے پر 300217روپے جرمانہ کیاگیا ، وہاڑی میں11گھریلو اوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو ، مظفر گڑھ میں13گھریلواورکمرشل صارفین جبکہ خانیوال میں17 گھریلو،کمرشل ، صنعتی صارفین کو13378 جرمانہ کیاگیا ۔بجلی چوری کے الزام میں تھانہ چہلیک پولیس نے فیاض ، مخدوم رشید پولیس نے عبداللطیف ، تھانہ بوہڑ گیٹ پولیس الطاف حسین ، تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نےاللہ رکھا ، اسلم ، سلیم ،محمد ریاض ، کاشف اور عامر کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین