• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما نے پرویز خٹک کو ملنے والے چیلنج کی حمایت کردی

پشاور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے بانی رہنما اور سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید حیدر علی شاہ باچا نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور قومی اسمبلی کے رکن مولانا اسعد محمود کی طرف سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو مستعفی ہونے اور ان کے مقابلہ میں الیکشن لڑنے کے چیلنج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو کر دوبارہ الیکشن لڑنا چاہئے۔ انہوں نے گلشن سادات اکبر پورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاداریاں بدلنے اور سازشی سیاست کے ماسٹر پرویز خٹک بے نقاب ہو چکے ہیں سید حیدر علی شاہ باچا نے کہا کہ اگر پرویز خٹک اخلاقی جرات کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مستعفی ہو ئے تو وہ خود مولانا اسعد محمود کی کامیابی اور پرویز خٹک کی شکست کو یقینی بنانے کلئے بھر پور انتخابی مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب نظریات جماعت نہیں رہی بلکہ سیاسی بھگوڑوں مفاد پرستوں اور لٹیروں کا ٹولے بن چکی ہے اب جبکہ پی ٹی آئی کی کشتی ڈوبنے والی ہے تو پی ٹی آئی کے سیاسی بھگوڑوں نے ڈوبتی ہوئی کشتی سے چھلانک لگانے کی تیاری شروع کر دی ہے چھلانگ لگانے کی تیاری کرنے والوں میں پرویز خٹک بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین