آپ آف لائن ہیں
منگل13؍ذی الحج 1441ھ 4؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امریکا میں خون جما دینے والی سردی

امریکا میں خون جما دینے والی سردی


امریکا کے کئی شہروں میں قطب شمالی سے چلنے والی برفیلی ہواؤں سے درجہ حرارت انتہائی کم ہو کر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شدید سردی کا آغاز سائبیریا سے چلنے والی برفیلی ہواؤں سے ہوا جس سے امریکا کے کئی شہروں میں شدید برف باری ہوئی جہاں کنساس اور الینوئے میں روزانہ ریکارڈ برف باری دیکھنے میں آرہی ہے۔

خراب موسم کے باعث اب تک 4 افراد جان سے جاچکے ہیں اور ایک ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہوچکی ہیں ۔

منگل کے روز امریکا کے کئی شہروں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں انتہائی کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جہاں ریاست کنساس کی گارڈن سٹی میں درجہ حرارت منفی 17 ڈگری تک گر گیا جبکہ شکاگو میں 1986 کے بعد درجہ حرارت منفی 13 سے بھی نیچے گر گیا اور شہر میں پیر کے روز ریکارڈ برفباری بھی ہوئی تھی۔

شدید سرد موسم کی وجہ سے اسکولز اور کاروباری مراکز منگل کے روز بھی بند رہے جبکہ سرد موسم نے سڑکوں کو بھی متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر پھلسن کے باعث ٹرک بے قابو ہوگیا اور حادثے میں 8 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔

امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے ہونے والے شدید برف باری سے کئی ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید