• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف معاملے پر چودھری شجاعت حسین کا بیان

نوازشریف معاملے پر چودھری شجاعت حسین کا بیان


مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ملک سے باہر جانے پر شروع ہونے والے طوفان کو عمران خان کو قابو کرنا پڑے گا۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ زندگی موت ﷲ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، عمران خان کو ﷲ نے موقع دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اچھےفیصلوں میں ایسے لوگوں کی مت سنیں جو مینگنیاں  ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان وہ داغ نہ لگنےدیں جسے دھونا مشکل ہوجائے۔

سربراہ ق لیگ نے مزید کہا کہ صاحبِ اقتدار اپنی توانائی مہنگائی اور بےروزگاری ختم کرنے پر صرف کریں۔

تازہ ترین