• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سکھ یاتری خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو گرفتار

لاہور: سکھ یاتری خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو گرفتار


لاہور میں ڈولفن اسکواڈ نے نیلا گنبد کے علاقےمیں سکھ یاتری خواتین کو لوٹنے والے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق یاتری خواتین انار کلی میں شاپنگ کر رہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سکھ خواتین سے پرس اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم ڈولفن ٹیم نے ملزمان کو قابو کر لیا اور چھینے گئے زیورات سکھ خواتین کے حوالے کردیے۔

اس موقع پر سکھ یاتری خواتین نے کہا کہ  پاکستان پرُامن ملک ہے یہاں آکر تحفظ کا احساس ہوا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق ملزمان احمدعلی اور ندیم بٹ کو مزید کارروائی کے لیےتھانہ پرانی انار کلی کےحوالےکردیا گیا۔

تازہ ترین