• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بال ٹیمپرنگ: ویسٹ انڈین کرکٹر پوران چار میچ کیلئے معطل

لکھنئو(نیوز ایجنسیز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کرکٹر نکولس پوران کو پال ٹیمپر کرنے پر چار میچز کیلئے معطل کردیا۔ انہیں5 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے۔ نکولس پوران نے افغانستان کے خلاف پیر کو تیسرے ون ڈے میں بال کو انگوٹھے کے ناخن سے کھرچ کرخراب کرنے کی کوشش کی تھی۔ نکولس پورن نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔ وہ میچ میں بولنگ کررہے تھے تاہم انہیں کوئی وکٹ نہیں مل سکی تھی جس کے لیے انہوں نے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی یہ مناظرکیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کرکٹرز اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور اسپنر کیمرون بین کرافٹ پر بال ٹیمپرنگ کرنے پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ پابندی مکمل کرنے کے بعد اسمتھ اور وارنر آسٹریلوی اسکواڈکا حصہ ہیں۔

تازہ ترین