اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا بلا مقابلہ انتخاب ان پر ممبران کے اعتماد کا مظہر ہے۔