• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اسلامیہ برسلز کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺ کاجلوس نکالا گیا

برسلز(عظیم ڈار) جامعہ اسلامیہ برسلز کی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ میلاد النبی ﷺ کےجلوس میں بلجیم بھر سے علماءکرام ثناءخوانان اور عاشقان مصطفی کی شرکت،حمدوثناء اور درود سلام کے تحفے بھیجے۔برسلز کے علاقہ مولن بیک کی گلیوں اور شاہراہیں لبیک یارسول اللہﷺ اور نعرہ تکبیر کی صدائیں فضا میں گونجتی رہیں۔جلوس کو دیکھ کرمراکش، تیونس، الجزائر، کانگو، بیلج اور دیگر اوورسیز کمیونٹیز کے لوگوں نے نہ صرف استقبال کیا بلکہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد پر مرحبا مرحبا کہہ کر جواب بھی دیتے رہے۔جلوس کی قیادت جامعہ اسلامیہ برسلز کے امام وخطیب علامہ عامر رزاق چشتی، حافظ شفیق، علامہ سید حسنات احمد بخاری، حافظ عبدالواجد اور دیگر علماء نے کی جب کہ برطانیہ سےعلامہ پیر محمد اسلم نقشبندی بندیالوی نےمہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔انھوں نے جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےرسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت پر مفصل روشنی ڈالیاور اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ آپ اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اوصاف حسنہ پر عمل پیرا ہوں تاکہ دین ودنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔مولانا عامر رزاق چشتی نے جلوس کے شاندار انتظامات پر جامعہ اسلامیہ برسلز کی انتظامیہ کو مبارک باد دی اور اس امر کا اظہار کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات گرامی پوری کائنات کے لیے مشعل راہ ہے۔علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری نے کہا کہ دنیا بھر میں آپ اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد کی خوشیاں دھوم دھام سے منائی جاتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ آپ اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ساری زندگی احکام الہٰی کی بجاآوری میں گزری۔آپ اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم بچوں سے شفقت کرتے اور بڑوں کو حق وصداقت کا درس دیتے۔قاری شفیق الرحمٰن، مفتی عبداللطیف چشتی اور دیگر علماء اکرام،ثناء خوانان اور عاشقان مصطفیٰ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔جلوس کے شرکاء نے جھنڈے اور بینرزاٹھارکھے تھے۔جن پر آپ اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد کی خوشی میں عبارتیں تحریر تھیں۔
تازہ ترین