آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

حد بندی کی خبر حقائق پر مبنی نہیں، الیکشن کمیشن، ای سی پی کی اپنی لکھی رپورٹ پر مبنی ہے ، رپورٹر

اسلام آباد (جنگ نیوز، عمر چیمہ) روزنامہ جنگ میں بدھ کے روز شائع ہونے والی خبر ’2018 کے انتخابات بعد از جائزہ‘ کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن نے حد بندی اور انتخابی فہرستوں کے ناقص ہونے کے حوالے سے کوئی بھی ریمارکس نہیں دئیے، شائع شدہ خبر حقائق پر مبنی نہیں اور سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی ہے۔ دوسری جانب دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ نے وضاحت کی ہے کہ ان کی خبر حکومت کو بھیجی گئی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اپنی لکھی گئی رپورٹ پر مبنی ہے جسے پارلیمان میں پیش کیا جانا تھا۔ انہوں نے اپنی خبر کے حقائق پر مبنی ہونے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے صفحہ نمبر 126، صفحہ نمبر 127، صفحہ نمبر 138کا بھی حوالہ دیا ہے جن سے شائع شدہ خبر کی سچائی کی تصدیق ہوتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید