• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان ،صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان پھر مؤخر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) افغانستان میں ہونیوالے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان جن کا آج ہونا تھا ایک بار پھر موخر کردیا گیا ہے اور افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ مختلف تکنیکی مسائل کے باعث نتائج کے اعلان میں مزید توسیع کر دی گئی ہے تاہم الیکشن کمیشن نے نتائج کے حوالے سے کوئی نئی تاریخ نہیں دی ہے۔امکانی طور پر اس حوالے سے تازہ ترین صورتحال کا اعلان آئندہ ایک یا دو دن میں افغان الیکشن کمیشن باضابطہ طور پر کرے گا۔
تازہ ترین