• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اینٹی کرپشن کا سب رجسٹرار لیاقت آباد کے دفتر پر چھاپہ، سب لیز کا ریکارڈ ضبط

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ) محکمہ اینٹی کرپشن کراچی کا سب رجسٹرار لیاقت آباد کراچی کے دفتر پر چھاپہ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی منظوری کے بغیر سب لیزوں کے ریکارڈ کو ضبط کر لیا ہے، سرکاری اعلامیہ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کراچی ویسٹ زون 2 نے سب رجسٹرار لیاقت آباد کراچی کے دفتر کا اچانک دورہ کیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی این او سی کے بغیر سب لیزوں کے اجراء کے خلاف شکایات پر سب لیزوں سے متعلق ریکارڈ اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تازہ ترین