• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”کراچی کو عزت دو“ مہم بھرپور طریقے سے چلائی جائیگی،جماعت اسلامی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کی زیرصدارت ادارہ نورحق میں امراء اضلاع کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی نظم کے ذمہ داران اور امراء اضلاع و سکریٹریز نے بھی شرکت کی، اجلاس میں  شہر کے عوام کو بجلی،پانی،سڑکوں کی خستہ حالی اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سمیت دیگر مسائل و مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کراچی کے عوام کی حالت ِزار اور شہر کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا، اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، مسائل کے حل کے لیے ”کراچی کو عزت دو“ مہم بھرپور طریقے سے چلائی جائے گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا ہم نے عوام کی مثالی خدمت کی ہے، جماعت اسلامی کراچی کو ایک بااختیار اور میٹروپولیٹن میگاسٹی بنانے کی جدوجہد کرے گی تاکہ مسائل حل ہو سکیں ۔
تازہ ترین