• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس ایکڑ پر گندے پانی سے کاشت سبزیوں کو تلف کردیاگیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحولیات کا گندے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون 10 ایکڑ پر کاشت کی جانے والی سبزیاں تلف کردیں تفصیلات کے مطابق بدھ کو محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے ڈی جی ماحولیات سیدال خان لونی کی ہدایت اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیدعین الدین آغا ریسرچ آفیسر محمد داؤد ،شوکت بنگلزئی ،انسپکٹر ز شوکت کاکڑ،عصمت اللہ ، اکرام اللہ ،کی نگرانی میں سمنگلی روڑ کلی بختاور اور کلی رمضان میں 10ایکڑ زمین پر گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کو تلف کردیاگیا اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سید عین الدین آغا اوردیگراسٹاف کا کہنا تھا کہ گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کے کھانےسےسرطان ،ہیپاٹائٹس بی ‘سی سمیت مختلف خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ 
تازہ ترین