• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ نمونیہ ڈے میٹنگ سے غیرحاضری پر 18 سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کو نوٹس، ذاتی شنوائی کیلئے طلب

ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت نے ورلڈ نمونیہ ڈے کی میٹنگ سے غیر حاضری پر 18 سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے اور انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی شنوائی کے لئے بھی طلب کر لیا ہے، ان میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز محمد عدیل،حافظہ اقراء خان،محمد ندیم،حافظ محمد طارق،ضیاء الرحمن،زینت زینب،محمد ساجد،مصباح زیب مرزا،زاہد عباس،روبینہ اکبر،فرحت جہاں،زوہیب عزیز بخاری،تنویر احمد،امیر حمزہ،فوزیہ بانو،کامران انجم،ام کلثوم،اللہ دتہ شامل ہیں،محکمہ صحت حکام کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انکی حاضری لگی ہوئی تھی،جس کا مطلب ہے کہ حاضری دوسرے ملازمین نے لگائی ہے،ایسے ملازمین کیخلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔
تازہ ترین