• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمدرد فائونڈیشن کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس

پشاور (نیوز ڈیسک) ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام چیئرمین شوریٰ ہمدرد پشاور ڈاکٹر صلاح الدین مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس گزشتہ روز پشاور کے سروسز کلب میں منعقدہوا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام ، ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پشاور یونیورسٹی نے کی ۔صدر ہمدرد فائونڈیشن محترمہ سعدیہ راشد نے کراچی سے خصوصی طور پر اجلاس میںشرکت کی۔ ڈاکٹر صلاح الدین جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، اُن کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلاء برسوں پُر نہیں ہو سکے گا۔اجلاس میں محترمہ سعدیہ راشد، اراکین شوریٰ ہمدرد حکیم عبدالوحید، سردار فاروق احمد جان بابر، سید مشتاق حسین شاہ بخاری، قاری شاہد اعظم الاذہری، ملک لیاقت تبسم،ڈاکٹر اقبال خلیل، جواد احمد خان، پروفیسر روشن خٹک،پروفیسر ڈاکٹر سعید انور، سمیت مرحوم ڈاکٹر صلاح الدین کے بھائی علائو الدین اور صاحبزادوں ڈاکٹر محمد نعمان اور ڈاکٹر ارسلان نے بھی شرکت کی اور مرحوم کی طبی ،علمی و ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔اجلاس کے شرکاء نے مرحوم ڈاکٹر صلاح الدین کو منظوم خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ اجلاس کے آخر میں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
تازہ ترین