• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: دعائے قنوت یاد کرنے تک نعم البدل کے طور پر کیا پڑھا جائے ؟(احمد رضا ، کراچی)

جواب :نمازِ وتر کی تیسری رکعت میں دعا پڑھنا واجب ہے اور کسی بھی دعا کے پڑھنے سے واجب اداہوجائے گا (شامی)،جو دعائے قنوت نہ پڑھ سکتا ہو،وہ ’’ربّنا اٰتنا فی الدّنیا ‘‘ پڑھے،علامہ ابن عابدین شامی لکھتے ہیں:ترجمہ:’’ جو دعائے قنوت نہ پڑھ سکے ،وہ یہ کہے ’’رَبَّنَا آتنَا فِی الدُّنیَا حَسَنَۃً‘‘ (آخر تک )اور فقیہ ابو اللّیثؒ فرماتے ہیں: وہ تین مرتبہ ’’اللّٰہم اغفرلی‘‘ کہے،اور بعض نے کہا کہ تین مرتبہ ’’یارب‘‘ کہے ،’’ذخیرہ ‘‘ میں بھی اسے ذکر کیاہے ،(ردالمحتار علیٰ الدرالمختار ،جلد2،ص:385)‘‘۔تاہم اس دوران دعائے قنوت یاد کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے ،تاکہ نمازِ وتر کے اجرِ کامل سے محروم نہ رہیں ۔

اپنے مالی وتجارتی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

tafheem@janggroup.com.pk

تازہ ترین