• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنگ: سیڑھی تار سے ٹکرا گئی، کرنٹ سے 2 مزدور جاں بحق

پنجاب کے شہر جھنگ میں چنیوٹ روڈ پر زیرِ تعمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں لوہے کی سیڑھی بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی جس کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیوٹ روڈ پر واقع ہاؤسنگ سوسائٹی میں 7 مزدور لوہے کی سیڑھی اٹھا کر جا رہے تھے جو بجلی کے مین تاروں سے ٹکرا گئی اور اس میں کرنٹ دوڑ گیا۔

کرنٹ لگنے سے 2 مزدور قاسم اور عابد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 مزدور زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کے عملے نے طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

تازہ ترین