آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نواز شریف نے کیا بگاڑا جو انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی، خواجہ آصف

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکمران نواز شریف کو شطرنج کا مہرہ نہ بنائیں،سابق وزیر اعظم نے آپ کا کیا بگاڑا ہے جو انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی ہے۔

خواجہ آصف کاقومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب


قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ 7ارب کا بونڈ نواز شریف کی توہین اور صرف یہ بتانے کے لیے ہے کہ کاغذ کا ٹکرا دیا تب جانے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سوچ دیکھیں ایک اجلاس میں کہا کہ چیک کرو میڈیکل رپورٹس جعلی تو نہیں بن رہی ہیں۔

نون لیگ کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے آپ کا کیا بگاڑا جو انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی، وہ تو خود ملک سے جانا نہیں چاہتے تھے، علاج کے لیے تیار ہوئے تو حکومت نےان کی جان سے کھیلنا شروع کر دیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم ورکرز ضامن بن کر بیٹھے ہیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے ، 7 ارب کی کوئی وقعت اور مالی حیثیت نہیں ہے، یہ ملکی سیاست کے لیے مہلک ہے،سیاست گالی بن چکی ہے، نئی نسل کے لیے قابل تقلید نہیں رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید