ایڈووکیٹ امجد پرویز کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست تیار کی لی گئی ہے۔
امجد پرویز کے مطابق نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
امجد پرویز نے کہا ہے کہ لاہورہائیکورٹ سے نوازشریف کی ضمانت بیماری کی بنیاد پرمنظور ہوئی، ضمانت منظور ہونے کے باوجود نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف سزایافتہ ہونے کے باوجود بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر بیٹی کے ساتھ پاکستان واپس آئے، لاہور ہائیکورٹ نےضمانت منظور کی اور ای سی ایل سےنام نکالنے پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔
امجد پرویز نے کہا ہے کہ نظائر ہیں کہ پلی بارگین والے مجرموں کے نام بھی ای سی ایل سےنکالے گئے، وفاقی کابینہ نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر شرائط لگا دی ہیں۔
درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ نواز شریف کا نام غیرمشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔