عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا نام عدالتی اجازت کے بغیر ای سی ایل میں رکھنا انتقام قرار دے دیا۔
اسفند یار ولی خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے معالج کہہ چکے ہیں کہ ان کی صحت خراب ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا نام عدالتی اجازت کے بعد بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں رکھنا انتقام ہے۔
اے این پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ شرائط لگانا بدنیتی ہے۔