• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: جج نے طالبہ سے حلف لیتے ہوئے بچے کوگود میں لے لیا

امریکا: جج نے طالبہ سے حلف لیتے ہوئے بچے کوگود میں لے لیا


یوں تو آپ نے عدالتوں میں مقدموں کی سماعت کرتے جج دیکھے ہی ہوں گے لیکن جناب امریکی جج نے رحم دلی کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔

جی ہاں، امریکی ریاست ٹینیسی کی کورٹ میں جب Richard Dinkins نامی جج لاء کی طالبہ سے حلف لے رہے تھے تو اس دوران طالبہ کی گود میں بچے کو پریشان کرتے دیکھا تو خود بچے کو گود میں لے لیا اور حلف لیتے رہے۔

جبکہ بچے کو بھی چپ کروانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ یوں بچے کو گود میں لئے حلف لیتے جج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور  دیکھنے والے اس انداز پر انہیں بے حد سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین