محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسموگ کے باعث پنجاب کے تین اضلاع میں 2 روز کے لیے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ کی صورت حال تشویشناک ہے۔ بچوں کو اسموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تینوں اضلاع کے سرکاری اور نجی اسکول 15 اور 16 نومبر کو بند رہیں گے۔