• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف نااہل قرار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مالی سال 25-2024ء کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے سابق ارکانِ قومی اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے تک یہ سابق ارکانِ قومی اسمبلی نااہل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں ارکان عام انتخابات، ضمنی، سینیٹ اور مقامی حکومت کے انتخابات لڑنے کے لیے نااہل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید