• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا صوبوں سے متعلق بیان قابلِ مذمت، اپنے الفاظ واپس لیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے میں جلد بازی نقصان دہ ہو گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پُرامن مارچ ہو گا، یہ شوقیہ مارچ نہیں، مارچ میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اور اپوزیشن جماعتیں مارچ میں شامل ہوں گی، عوام جمہوری انداز میں تبدیلی اور نئے انتخابات چاہتے ہیں، عوام سیاسی تناؤ اور تقسیم سے بیزار ہو چکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی صحت کا مسئلہ ہے، چیف جسٹس سے سماعت جلد مقرر کرنےکی استدعا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نرسنگ کالج واقعے میں طلبہ پر پولیس تشدد افسوسناک ہے، متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کیا گیا ہے، پُرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد نہیں ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا صوبوں سے متعلق بیان قابلِ مذمت ہے، مریم نواز سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں۔

قومی خبریں سے مزید