• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

تھر سمیت مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد جاں بحق

تھر سمیت مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد جاں بحق


اسلام کوٹ / عمر کوٹ (نامہ نگاران) تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنےسے خواتین سمیت 23؍ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں افراد جھلس کے زخمی ہوگئے ، سیکڑوں مویشی اور پرندے بھی ہلاک ہوئے اور فصلوں اور درختوں کو شدید نقصان پہنچا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تھر میں قدرتی آفت سے متاثرہ خاندانوں کو مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات مطابق گزشتہ رات اور دن تھر کی تحصیلوں مٹھی اسلام کوٹ ڈیپلو نگرپاکر چھاچھرو ڈاہلی کے دیہاتوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گری۔

اسلام کوٹ کے گائوں مگھو بھیل میں 2 افراد بھوجوبھیل اور اور لاکھو بھیل، گائوں مٹھڑیو میں طیب آریسر، گائوں بورلی موسیپوٹا میں 15؍ سالہ کملا کماری، ڈیپلو کے گائوں ھرنارو میں 35 سالہ شخص عبدالصمد سومرو، گائوں ورنھار میں محمد ہارون، نگرپاکر کے گائوں نریاسر میں نوجوان جمال شورو۔

چیلہار کے گائوں رام سنگھانی میں چالیس سالہ شخص منور علی اور جود سنگھ، چھاچھرو کے گائوں اوڈانی میں خاتون سونا بائی، گائوں میگھی جوتڑ میں خاتون سمانی، گائوں کیتار میں کرامت بائی، گائوں بھگتانی میں گرووئو۔

گائوں موڑاسیو میں 3 افراد مقیماں، سکینا اور رزاق سمیجو گائوں اکلیوں میں نینو بھیل گائوں چھچھی خاتون سکھاں اور مشتاق علی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے جن کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

جنگلات اور دیہات میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک سو سے زائد مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے اور لاتعداد پرندے بھی مرگئے ہیں۔

تازہ ترین