• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کیلئے جسٹس مامون رشید شیخ کے نام کی سفارش

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کیلئے جسٹس مامون رشید شیخ کے نام کی سفارش کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز چیف جسٹس/چیئرمین جوڈیشل کمیشن،جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی زیر صدارت سپریم کورٹ بلڈنگ میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم کے 31دسمبر کو ریٹائرڈ ہوجانے کے بعد جسٹس مامون رشید شیخ کو نیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کرنے کے معاملہ پر غور کیا گیا ،جس کے بعد ان کے نام کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ ججوں کی تقرری کے لئے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیا گیا دودسری جانب جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججوں کی تقرری کے حوالے سے 21 نومبر کو اجلاس طلب کر لیا ہے ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان سے ایڈوکیٹ غلام اعظم قمبرانی،اسلام آباد سے فیض احمد جندران اور سندھ سے لبنیٰ پرویز کے ناموں پر غور کیا جائے گا ۔

تازہ ترین