• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف کام کرنےوالا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب

اسلام آباد (بلال عباسی) یورپی این جی اونے پاکستان کے خلاف کام کرنے اورجھوٹی خبریں پھیلانے والا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب کیا ہے، رپورٹ کے مطابق بھارتی نیٹ ورک نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لئے65مختلف ممالک میں 265جعلی میڈیا آؤٹ لیٹس بنائےہوئے ہیں جن کا مقصد پاکستان کے خلاف یورپی یونین، اقوام متحدہ سمیت دیگرعالمی اداروں اورتنظیموں کوگمراہ کرنا اوران اداروں پراثراندازہونا،پاکستان مخالف موادپھیلانا اور بھارتی حکومت کے مفادات کی خدمت کرنا ہے۔یورپی این جی او EU DISINFO LAB)) کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نیٹ ورک نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لئے65 مختلف ممالک میں 265 جعلی میڈیا آؤٹ لیٹس بنائےہوئے ہیںجوپاکستان کے خلاف یورپی یونین،اقوام متحدہ سمیت دیگرعالمی اداروں اورتنظیموں کوگمراہ کرنا اوران اداروں پراثراندازہونا تھا، جعلی ویب سائٹس پاکستان مخالف موادپھیلارہی تھیں۔رپورٹ کے مطابق جعلی میڈیا آؤٹ لیٹس میں 4newsagency.com, eptoday.comاور timesofgeneva.com سمیت کئی ویب سائٹس میں پاکستان مخالف موادپھیلایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی نیٹ ورک چھ بھارتی اخبارات بھی چلا رہا ہے جن میںٹائمز آف امبالا، لدھیانہ ٹائمز اور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین