آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

9سالہ لڑکا دُنیا کا کم عُمر ترین گریجویٹ

ایمسٹرڈم سے تعلق رکھنے والا 9 سالہ لارینٹ سائمنس رواں سال دسمبر میں ایندھوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکے دُنیا کا کم عُمر ترین گریجویٹ بن جائے گا۔

ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم سےتعلق رکھنے والا لارینٹ سائمنس ایک باصلاحیت بچہ ہے جوصرف 9 سال کی عُمر میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکے دُنیا کا کم عُمر ترین گریجویٹ بننے کے لیے تیار ہے۔

لارینٹ سائمنس نے 8 سال کی عمر میں سیکنڈری اسکول کی تعلیم مکمل کی تھی اور صرف 9 ماہ میں اپنا گریجویشن کا پروگرام مکمل کیا ہے، 9 سالہ لارینٹ سائمنس کا ارادہ ہے کہ وہ اب الیکٹریل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کریں گے اور اُس کے ساتھ ہی میڈیسن کی تعلیم بھی حاصل کریں گے۔

لارینٹ کے والدین کا کہنا ہے کہ اُن کے بیٹے نے 4 سال کی عُمر میں اسکول کا آغاز کیا تھا اور صرف 12 ماہ میں ہی 5 سال کی تعلیم مکمل کرلی تھی، لارینٹ کے دادا دادی کہتے ہیں کہ اُن کو یہ پوتا خُدا کی طرف سے تحفہ ملا ہے جس کو خُدا نے بے شمار صلاحیتیں دی ہیں جبکہ لارینٹ کے اساتذہ بھی اُس کی ذہانت کی بہت تعریف کرتے ہیں۔

9سالہ لڑکا دُنیا کا کم عُمر ترین گریجویٹ بن گیا
لارینٹ کے دادا دادی

طالب علم کے والدین نے مزید بتایا کہ لارینٹ کے اساتذہ نے اُس کی ذہانت کا تعین کرنے کے لیے اُس کے مختلف امتحان لیے اور اُس نے سارے امتحان پاس کرلیے۔

9سالہ لڑکا دُنیا کا کم عُمر ترین گریجویٹ بن گیا
لارینٹ کے والدین

ایندھوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر سوجیرڈ ہلشوف کا کہنا ہے کہ لارینٹ اُن کے پاس سب سے تیزرفتار طالب علم ہے جو ناصرف انتہائی ذہین ہے بلکہ ایک ہمدرد لڑکا بھی ہے۔

لارینٹ کا آئی کیو لیول 145 ہے اور وہ یونیورسٹی آف الاباما سے انتہائی کم عمر میں گریجویشن مکمل کرنے پر عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل کرے گا۔

لارینٹ کو دُنیا کی نامور یونیورسٹیوں کی جانب سے تعلیم حاصل کرنے کی آفرز دی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب لارینٹ کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ اُن کا بیٹا بہت زیادہ سنجیدہ ہوجائے، وہ چاہتے ہیں کہ اُن کا بیٹا اپنی عُمر کے بچوں کی طرح زندگی گُزارے، کھیلے کودےاور اپنا بچپن انجوائے کرے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید