اسد شفیق نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف بھی سنچری جڑ دی، پاکستان نے دو روزہ ٹور میچ کے پہلے دن 90 اوورز میں 386 رنز بنائے دیئے، شان مسعود ، بابر اعظم اور کاشف بھٹی نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
پرتھ میں دو روزہ میچ کے پہلے دن پاکستانی بلے بازوں نے شاندار پرفارمنس دکھائی، امام الحق 44 ، شان مسعود 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن اسد شفیق نے دوسرے ٹور میچ میں بھی شاندار بیٹنگ کی اور سنچری جڑ دی ۔
بابر اعظم نے 63 رنز بنائے ، محمد رضوان 22، افتخار احمد 5، حارث سہیل 2 اور عابد علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 7 وکٹ پر 386 رنز تھا، اسد شفیق 101 اور کاشف بھٹی 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
ہوم ٹیم کی جانب سے لائیڈ پاپ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔