• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے مسقط جانیوالی پرواز کوCAAنے حادثے سے بچا لیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے غیر ملکی ایئرلائن کو خوفناک حادثےسے بچالیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارہ بھارتی شہر جےپور سے مسقط جا رہا تھا، دوران سفر کراچی ریجن کی فضائی حدود میں طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آگیا، طیارہ بے قابو ہو کر 38 ہزار فٹ کی بلندی سے ایک دم 36 ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا۔

سی اے اے کے مطابق کپتان نے ہنگامی بنیاد پر اے ٹی سی کو ایمرجنسی کی’’مے ڈے‘‘ کال دی جس پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے حواس باس باختہ کپتان کی مکمل رہنمائی کرتے ہوئے کپتان طیارے کو ارد گرد محو پرواز مختلف جہازوں سے بچالیا۔

سی اے اے کے مطابق پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، سندھ کے علاقے چھور کے مقام پر طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا تھا۔

تازہ ترین