• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس اعوان کی تنخواہ و مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی تنخواہ اورمراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

اپوزیشن رکن جام عبدالکریم کی جانب سے فردوس عاشق کی تنخواہ و مراعات سے متعلق سوال کیا گیا تھا۔

وزراء، وزرائے مملکت، مشیران اورمعاونین خصوصی کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات بھی ایوان میں پیش کردی گئیں۔

کابنیہ ڈویژن کے مطابق فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات و نشریات کی انچارج وزیر نہیں، اُن کا عہدہ وزیرمملکت کے مساوی ہے۔

کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت کو ماہانہ 4 لاکھ 6 ہزار ادا کیے جاتے ہیں، جبکہ سرکاری گھر نہ ہونے پر ماہانہ 93 ہزار 700 روپے ادا کیےجاتےہیں۔

وفاقی وزیر اور مشیران کوماہانہ 4 لاکھ 48 ہزارروپےکی ادائیگی کی جاتی ہے، سرکاری گھرنہ ہونےکی صورت میں وزراء کو ماہانہ ایک لاکھ 3 ہزار روپے دیےجاتےہیں۔ وزراء اور وزرائےمملکت کو سرکاری دوروں کےدوران 3 ہزار یومیہ الاؤنس ملتا ہے۔

ذاتی اور خاندان کے استعمال کے لیے گاڑی اور سیکیورٹی گارڈز کی سہولت بھی دی جاتی ہے، گھر میں چار اے سی، ہیٹرز اور ٹیلی فون کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔

تازہ ترین